عباس عراقچی کے سعودی اور عمانی وزرائے خارجہ سے اہم رابطے، آبنائے ہرمز اور علاقائی کشیدگی پر مشاورت

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور عمان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں آبنائے ہرمز کی صورتحال، خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ایران، سعودی عرب اور عمان کے درمیان مشترکہ سفارتی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ سفارتی رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب سعودی عرب اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث خطے کی سکیورٹی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ایران اور عمان کے درمیان دو روزہ مذاکرات بھی ہوئے تھے، جن میں امریکی فوجی حملوں کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ دونوں فریقوں نے ان مذاکرات کو نتیجہ خیز قرار دیا تھا۔

تاہم ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مذاکرات کے دوران عمان کی جانب سے پیش کی گئی ایک تجویز کو ایران نے مسترد کر دیا۔

مزید خبریں

Back to top button