کویت کے وزیر خارجہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح 28 سے 29 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کویتی وزیر خارجہ کا دورہ دیرینہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔ پاکستان اور کویت باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button