ایران کیخلاف کسی بھی حملےکی ہمیشہ قیمت چکانا پڑتی ہے، یوکرین کو جلد احساس ہوجائےگا،ابراہیم عزیزی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نےکہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی حملے کی ہمیشہ قیمت چکانا پڑتی ہے، امریکا اور اسرائیل اس بات سے بخوبی واقف ہیں، یوکرین کو بھی جلد احساس ہوجائےگا۔
ایکس پر جاری بیان میں ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ غلط اندازے لگانے والوں کی فہرست میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، یوکرین بھی جلد سمجھ جائےگا کہ ایران کسی کارروائی کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑتا۔



