دنیا کے مشہور ترین شہر کا حیرت انگیز اصل نام جو 168 حروف پر مشتمل ہے

بنکاک(جانوڈاٹ پی کے)کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں کسی شہر کا سب سے طویل ترین نام کیا ہے؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شہر دنیا بھر میں کافی مشہور ہے اور بیشتر افراد کو اس کا جو نام معلوم ہے وہ سرکاری بھی نہیں۔
جی ہاں واقعی دنیا میں ایک شہر کا پورا نام 168 حروف پر مشتمل ہے اور وہ تھائی لینڈ میں موجود ہے۔
اگر آپ کو کبھی تھائی لینڈ جانے کا موقع ملے تو وہاں کے مقامی رہائشی کبھی بھی اس نام کو نہیں دہرائیں گے کیونکہ وہ خود بھی اکثر اسے یاد نہیں رکھ پاتے۔
وہ شہر ہے ہے بینکاک جس کا اصل نام 168 حروف پر مشتمل ہے۔
یہ نام ہے krungthepmahanakhonamonrattanakosinmahintharaayuthayamahadilok
phopnoppharatratchathaniburiromudomratchaniwetmahasathanamonpim
anawatansathitsakkathattiyawitsanukamprasit۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ ہے جسے دنیا کے کسی بھی مقام کا طویل ترین نام قرار دیا گیا ہے۔
اگر آپ کو یہ نام یاد نہ ہو تو یہ آپ کی غلطی نہیں۔
اس کا ایک آفیشل ‘چھوٹا’ نام بھی ہے جو کہ محض 11 حروف پر مشتمل ہے اور وہ ہے krungthephphramahanakhon bowonratanakosin mahintharayuthaya mahadilokphiphobnovpharad radchataniburirom udomsantisug۔
اب 111 حروف پر مشتمل نام بھی لائسنس پلیٹس اور سرکاری دستاویزات کے لیے بہت طویل ہوتا ہے۔
تو تھائی لینڈ میں دارالحکومت کو تھائی زبان میں کرونگ تھیپ مہا ناکھون کہا جاتا ہے جبکہ کچھ مقامی افراد نے تو اسے مزید مختصر کرونگ تھیپ کر دیا ہے۔
2022 میں تھائی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کرونگ تھیپ مہا ناکھون یا بینکاک کو رومن حروف پر لکھنے کو بھی قبول کیا جائے گا۔
بینکاک کا 168 حروف پر مشتمل نام سنکسرت اور پالی زبانوں پر مشتمل ہے اور اگر اس کے مختصر نام کا ترجمہ کیا جائے تو وہ فرشتوں کا عظیم شہر بنتا ہے۔
البتہ یہ واضح نہیں کہ آخر شہر کا اتنا طویل نام کیوں رکھا گیا تھا۔
تو پھر بینکاک نام کیسے سامنے آیا؟ اس حوالے سے جو کہانیاں مشہور ہیں ان کے مطابق یہ نام درحقیقت شہر کی بنیاد رکھے جانے سے بھی پہلے کا ہے، جب یہ مقام اپنے گاؤں یا ضلع (بینک) اور جنگلی آلو بخاروں (ماکاک) کے لیے جانا جاتا تھا۔



