مذاکرات ناکام ہونےکی صورت میں فوج کو ایران پر سخت حملےکرنے کا حکم دوں گا،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر سخت حملوں کی دھمکی دیدی، امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو وہ سخت فوجی کارروائی کا حکم دینے کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ نے سفارتکاری کے لیے دیے جانے والے وقت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ وقت نہیں یا تو بات چیت جلدی کامیاب ہوگی یا پھر بالکل نہیں ہوگی۔



