ذہنی،جذباتی اورمعاشی اذیت بھی ظلم،حق مہر کے قانون کیلئے نئی قانون سازی کی ضرورت ہے،لاہور ہائیکورٹ


لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہورہائیکورٹ نے حق مہر اور ازدواجی ظلم سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ حق مہر کے قانون کے لیے نئی قانون سازی کی ضرورت ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ارسلان کی درخواست پر14صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے قرار دیا کہ ظلم میں جسمانی، ذہنی، جذباتی اور معاشی اذیت بھی شامل ہے۔ بیوی کی قابل اعتماد گواہی ظلم ثابت کرنے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ یا ایف آئی آر لازمی نہیں، بلکہ عدالت کے سامنے علیحدگی کی بنیاد اور حالات کا تعین ضروری ہے۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ حق مہر سے متعلق موجودہ قانونی معاملات کے لیے نئی قانون سازی کی ضرورت ہے۔