سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریلیف دیتے ہوئے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ سندھ کے مطابق نئے الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف گریڈز کے ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں درج ذیل اضافہ کیا گیا ہے:

گریڈ 1 تا 4: الاؤنس 1,785 روپے سے بڑھا کر 2,678 روپے کر دیا گیا۔

گریڈ 5 تا 10: الاؤنس 1,932 روپے سے بڑھا کر 2,898 روپے مقرر کر دیا گیا۔

گریڈ 11 تا 15: کنوینس الاؤنس 2,856 روپے سے بڑھا کر 4,284 روپے کر دیا گیا۔

گریڈ 16 اور اس سے اوپر: الاؤنس 5,000 روپے سے بڑھا کر 7,500 روپے مقرر کر دیا گیا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق کنوینس الاؤنس میں اضافے کا اعلان سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کیا تھا، جس پر اب باضابطہ عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نظرثانی شدہ کنوینس الاؤنس یکم جولائی 2026 سے قابلِ عمل ہوگا اور تمام اہل سرکاری ملازمین کو نئے نرخوں کے مطابق ادائیگیاں کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button