بحیرہ احمرمیں آئل ٹینکر پر حملہ،آبنائے ہرمزمیں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

تہران(جانوڈاٹ  پی کے)آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئل ٹینکر ایران کے مقرر کردہ روٹ سے ہٹ کر گزرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق بحیرہ احمر میں آئل ٹینکر پر پروجیکٹائل سے حملہ کیا گیا، یہ واقعہ بحیرۂ احمر کے جنوبی حصے میں پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز اور اس کا تمام عملہ محفوظ ہے۔ایرانی فوج کے مطابق 24 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 6 جہازوں کو وارننگ دی گئی۔ جہاز ایران کے مقررہ راستے سے ہٹ کر سفر کر رہے تھے۔ بحری گزرگاہ میں جہازوں کی آمدورفت ایران کے اعلان کردہ انتظامات کے مطابق ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button