بورے والا:لڈن روڈپرموٹرسائیکل اورمزدہ میں تصادم،3افرادشدیدزخمی

بوریوالا(جانوڈاٹ پی کے )بوریوالا کے نواحی گاؤ میں مزدہ نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،تین افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ بورےوالا سے لڈن روڈ پر459بای بی نزد نیو غلہ منڈی پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق مزداسردار جی کمپیوٹرائز کانٹا سے وزن کروا کر جیسے ہی غلہ منڈی کی طرف روڈ کراس کر رہا تھا کہ بورےوالا کی طرف سے آنے والے موٹر سائیکل سوار شرافت ولد شریف سکنہ مرضی پورہ بورےوالا ،سیف ولد یونس سکنہ مرضی پورہ بورےوالا اور ادریس ولد لطیف سکنہ مرضی پورہ بورےوالا مزدہ سے ٹکرا گئے جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا۔



