تلہار کے قریب مین حیدرآباد بدین روڈ پر ٹریفک حادثہ،راہگیر جاں بحق

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)تلہار کے قریب مین حیدرآباد بدین روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک راہگیر نوجوان جاں بحق ہوگیا
تلہار کے قریب پیرو لاشاری کے مقام پر مین حیدرآباد بدین روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے گاؤں حاجی خان کوسو کے رہائشی 40 سالہ خادم ولد علی غلام کھوسو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے لاش کو تعلقہ اسپتال تلہار منتقل کیا گیا جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی گئی لاش گھر پہنچنے پر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا آ خری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا جبکہ نامعلوم گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی شناخت کے لیے پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔



