ویسٹ انڈیز کا پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہرارے(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ اس گراؤنڈ میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔
پاکستان کی جانب سے 33 سالہ لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان ڈیبیو کررہے ہیں۔



