گلگت بلتستان کے مالی بحران پرپیپلز پارٹی قیادت متحرک،وفاق سےخصوصی مالی پیکج مانگنےکافیصلہ

گلگت(جانوڈاٹ پی کے)گلگت بلتستان کے مالی بحران کے حل کے لیے پیپلز پارٹی قیادت متحرک ہو گئی۔ گلگت بلتستان کے مالی بحران پر وفاق سے خصوصی مالی پیکج مانگنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، جی بی حکومت وفاق سے فوری فنڈز اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے حل کے لیے اعلیٰ سطح مذاکرات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے اضافی وفاقی فنڈز بھی مانگے جائیں گے۔ گلگت بلتستان کے مالی وسائل بڑھانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ این ایف سی طرز کے مالی انتظامات اور مالی استحکام کے لیے آئینی و انتظامی آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔ اگر وفاقی تعاون نہ ملا تو متبادل مالی حکمت عملی پر بھی عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جی بی کے مالی استحکام کیلئےوفاق کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنےکیلئے دباو بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button