پاکستان خطے میں امن کے لیے مثبت کردار جاری رکھے گا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) مشیر برائے وزیراعظم اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

انہوں نے یہ بات امریکی سفارتخانے کے وزیر مشیر برائے سیاسی امور ٹیری سٹیئرز گونزالیز سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں امریکی نمائندے نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دیتا آیا ہے، جبکہ پاک امریکا تعلقات کا استحکام خطے میں امن اور معاشی ترقی کے لیے اہم ہے۔

دونوں فریقین نے اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید خبریں

Back to top button