سندھ بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے بڑی ریلیف تجاویز سامنے آ گئی ہیں، جن کے تحت تنخواہوں اور پنشن میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مجوزہ پلان کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے لیے 15 فیصد اضافے کی سفارش سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک سے 21 گریڈ تک کے ملازمین کے اسکیلز کو ری وائز کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ اسی طرح گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے کنوینس الاؤنس کو دوگنا کرنے کی سفارش بھی بجٹ دستاویزات کا حصہ بنائی گئی ہے۔

مزید یہ کہ ایڈہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، تاہم تمام تجاویز کی حتمی منظوری سندھ کابینہ کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button