میر پورٹیست،اذان اویس آگیا اور چھاگیا

میرپور(جانوڈاٹ پی کے)بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اذان اویس کے شاندار ڈیبیو نے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی۔میرپور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بنگلادیش کے 413 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر179رنز بنالیے ہیں۔اذان اویس85اور عبداللہ فضل 37 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ امام الحق 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل بنگلادیش نے 301 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو کوئی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکا اور پوری ٹیم 413 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔لٹن داس 33، مہدی حسن میراز 10، تیج الاسلام 17، مشفق الرحیم 71، عبادت حسین صفر اور تسکین احمد 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5، شاہین آفریدی نے 3 جبکہ حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی تو بنگلادیش نے نجم الحسن (101) اور مومن الحق (91) کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پہلے روز کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button