سہیل خان نے وزن گھٹانے والی ادویات کے استعمال کی خبروں کی تردید کردی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکار سہیل خان نے ریئلٹی شو کی اختتامی تقریب میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کے بعد پھیلنے والی افواہوں کی تردید کردی۔
سہیل خان نے ریئلٹی شو الائنس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر مداحوں نے نوٹ کیا کہ اُن کا وزن بہت کم ہوگیا، جس کے بعد انہوں نے صحت سے متعلق تشویش ظاہر کی۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ اداکار کسی طبی مسئلے کا شکار ہیں جبکہ کچھ نے قیاس آرائی کہ اس تبدیلی کے پیچھے شاید وزن کم کرنے والی ادویات ہیں۔
اس معاملے پر اداکار نے وضاحت کی کہ وزن کی تبدیلی ادویات کے بجائے شو کے ابتدائی ایام میں ہونے والی بیماری، گھبراہٹ اور پیٹ انفیکشن کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیماری کی وجہ سے مجھے اپنی خوراک محدود کرنا پڑی، اس دوران شو کے دیگر شرکاء کی محبت اور دیکھ بھال نے مجھے 5 ہفتے تک شو کا حصہ بنے رہنے میں مدد دی۔



