پاک سعودی معاہدہ معرکہ حق کی مرہون منت،معاشی ثمرات بھی آئینگے،وزیر دفاع نے سب بتادیا

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا؟

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا،پاکستان کی معیشت  مضبوط ہوگی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے شو میں کئی اہم رازوں سے پردہ اُٹھا دیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہاپاکستان اور  سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ سازہے،یہ معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے۔

پاک سعودی معاہدہ معرکہ حق کی مرہون منت

خواجہ آصف نے مزید کہا75 سال میں ہم  نے  پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے لیکن مشکل وقت آیاتومعاہدےکرنیوالوں نےمدد نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیردفاع خواجہ آصف نے دھماکہ خیز خبر شیئر کردی،عرب ممالک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

 

وزیردفاع کا کہنا  تھا کہ  معاہدے کے بعد سعودی عرب  میں  ہماری افواج کی تعداد  میں اضافہ ہوگا، دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں، جو ہمارے  خیر خواہ  نہیں وہ اس معاہدے  سے ناخوش ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا سعودی ولی عہدنےمجھے یادکرایا تھا کہ سن71میں  سعودی عرب نے2گن بوٹس کراچی بھجوائی تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button