زیلنسکی کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران یوکرین اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ ڈرونز معاہدے، غذائی تحفظ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی حکام کی ایک ٹیم سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک میں موجود ہے اور مختلف امور پر بات چیت جاری ہے۔

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین اور سعودی عرب کے تعلقات میں بعض شعبوں کے اندر مثبت پیش رفت جاری ہے، جسے مستقبل میں مزید آگے بڑھانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button