ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو17سال قید کی سزاسنادی۔
عدالت نےجرم دفعہ82پر3سال،دفعہ420جعلسازی پر2سال،دفعہ468جعلی دستاویزات پر7سال اوردفعہ471جعلی دستاویزات کو اصل کے طوراستعمال کرنے پر2سال قید اور10ہزار جرمانہ جبکہ دفعہ206رشوت دینے کی کوشش کرنے کے تحت 3سال قید کی سزا سنائی۔
جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا
الیکشن کمیشن کے مطابق جمشید دستی نے2008میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن اس سند کا ہائرایجوکیشن کمیشن کےپاس ریکارڈ موجود نہیں۔
عدالت نے کئی بار طلب کیا لیکن جمشید دستی پیش نہ ہوئے
الیکشن کمیشن کے مطابق ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی اور حقیقت کو چھپایا اس لیے انہیں نااہل کیا جائے۔ عدالت نے جمشید دستی کو بار بار طلب کرنے اور ان کو عدالت پیش نہ ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔
Back to top button