اھلاًوسھلاً مرحبا۔شہبازشریف کو سعودی فضا میں سلامی

شہبازشریف کو سعودی فضائی حدود میں طیاروں کی سلامی

سعودی ائیر فورس کے لڑکا طیاروں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائیر اسپیس میں داخل ہوتے ہی شاندار استقبال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

Image

وزیراعظم شہباز شریف کے ہوائی جہاز کے سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی F-15 لڑاکا طیاروں نے  وزیر اعظم کے طیارے کو حصار میں لیتے ہوئے شاندار استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے سعودی لڑاکا طیاروں کو سلامی پیش کی اور کاک پٹ میں جاکر مائیک کے ذریعے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی ائیر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائیر اسپیس میں داخل ہوتے ہی اپنی حفاظت میں لیا۔

Image

خواجہ آصف نے  ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب حکومت کی طرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ، عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button