افغانیوں کی شامت آگئی

پاکستان نے افغان حکومت کو لتاڑ کر رکھ دیا

اب پہلے والی پالیسی نہیں چلے گی،سیدھے ہو جاؤ ورنہ۔۔۔!پاکستان نے افغانستان کو دوٹوک الفاظ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را”سے دوری اختیار کرنے کا سخت پیغام دے دیا ہے۔

افغان سفیر کے ذریعے سے طالبان حکومت کو اہم پیغام

پاکستان نے یہ پیغام پاکستان میں تعینات افغان عبوری سفیر سردار  احمد شکیب کے ذریعے پہنچایا،جنہیں حال ہی میں دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔انہیں واضح اور دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر دیا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کی سرزمین دہشت گردی کی مذموم سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔ 

فتنہ الخوارج سے رابطے ختم کرو!

پاکستانی دفتر خارجہ نے سفیر کو فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی حالیہ سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر طلب کیا، یہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پر پناہ لیے ہوئے ہیں اور انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے مکمل مالی امداد اور سرپرستی حاصل ہے۔

ٹی ٹی پی اور ’’را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان حکومت کو سخت پیغام

پاکستانی سفیر یو اے ای کونسے مشن پر گئے تھے؟

افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق خان متحدہ عرب امارات سے واپس آ گئے ہیں جہاں وہ افغانستان سے متعلق ایک غیر اعلانیہ مشن پر گئے تھے،وہ اپنی کارروائی کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے، امکان ہے کہ وہ اسی ہفتے سینئر حکام کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے کابل جائیں گے۔

Why Did the Taliban Take Over Afghanistan So Fast? | Institute for New Economic Thinking

مزید خبریں

Back to top button