عاشق کا گرل فرینڈ کو "بم” کا تحفہ ۔۔ دلہا ہلاک

نئی دہلی: دنیا میں کئی ایسے واقعات رونما ہوتےہیں جن میں اپنی پسند کی شادی نہ ہونے پہ یا تو گھر سے بھاگ جاتے ہیں یا پھر لڑکا خودکشی کرلیتا ہے لیکن حیران کن طور پہ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کبیر دھام میں شادی نہ ہونے پہ لڑکے نے بدلہ لینے کے لیے اپنی سابق گرل فرینڈ کی شادی پر نوجوان نے ہوم تھیٹر کا تحفہ بھیجا۔ دلہا نے جیسے ہی ہوم تھیٹر کا پلگ لگایا وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دلہا موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دلہا کا بھائی اور ڈیڑھ سالہ بچہ شدید زخمی ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق دلہا کے بھائی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،جب تحقیقات کی گئیں اور شادی میں دئیے گئے تحائف کی لسٹ چیک کرنے پر دلہن کے سابق بوائے فرینڈ کے بارے میں انکشاف ہواکہ اس نے ہی یہ تحفہ دیا تھا پولیس نے اس نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے،جب اس سے تفتیش کی گئی کہ ایسا کیوں کیا تو اس کا کہنا تھا کہ میں اپنی گرل فرینڈ سے ناراض تھا کہ اس نے مجھ سے شادی کیوں نہیں کی اس کا بدلہ لینے کے لیے میں نے بم نصب کیا اور ایسا قدم اٹھایا ۔



