امریکا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کر رہا ہے اور نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار ہے اور آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بھی جاری ہے۔



