’’زومبیڈ‘‘اور’’سائیکو‘‘ نے میدان مارلیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سال2026میں عیدالاضحیٰ پر شاندار فلمیں ریلیز کی گئیں، سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی ’زومبیڈ‘ اور سپر اسٹار شان شاہد اور میرا کی سائیکو نے باکس آفس پر رنگ جمادیا۔فلم ’زومبیڈ‘ نے ’جین زی‘ کے دِل جیت لیے، فہد مصطفیٰ کی پاور اور مہوش حیات کی لاجواب پرفارمنس نے سنیما گھروں میں ’ہاؤس فل‘ کے بورڈ آویزاں کروادیے۔ پاکستان کی پہلی بڑی ہارر تھرلر زومبی فلم نے شائقین کو حیران کردیا

خواتین کی بڑی تعداد بھی زومبیڈ دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رُخ کر رہی ہے۔فلم کی کہانی روایتی فلموں سے بالکل الگ دکھائی دیتی ہے۔

شان شاہد اور میرا کی فلم سائیکو نے رنگ جمایا ہوا ہے۔ شان اور میرا جی سنیما گھروں کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کا سیکڑوں مداح شاندار استقبال کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button