صدرزرداری کےخلاف کیا ہو رہا؟
پاکستان کی چینی شراکت داری سے ستارے چھونے کی تیاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کی جانب قدم بڑھا دیا ہے جہاں ملک کے دو قابل فخر خلا نورد، خرم داؤد اور محمد ذیشان، چین کے خلائی مشن کے ذریعے ستاروں کی جانب سفر کا آغاز کرنے والے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان خلا بازوں سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں تھپکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشن پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل اور پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے، جبکہ چینی سفیر کی موجودگی میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک چین دوستی اب اسمان کی بلندیوں کو چھوئے گی۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان اپنی معاشی مشکلات کے باوجود خلائی تحقیق اور دفاعی ٹیکنالوجی میں اہم سنگ میل عبور کر رہا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری غداری کے پروپیگنڈے اور ان کی صحت سے متعلق افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری نہ صرف صحت مند ہیں بلکہ وہ عنقریب چین کے اہم دورے پر بھی روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ زراعت اور انرجی سیکٹر میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے۔ ادھر عالمی سطح پر نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اپنی حکمت عملی سے ابنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کو بے اثر کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکی بحریہ کے سربراہ استعفیٰ دینے پر مجبور ہو گئے۔ دریں اثنا، پنجاب میں مریم نواز کے انقلابی اقدام کے تحت بنجر زمینوں پر جھینگوں کی فارمنگ کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، جس سے صوبے کی معیشت میں نئی روح پھونکنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔




