پولیس پر حملہ کیس:فلک جاوید کی ضمانت پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں نامزد ملزمہ اور پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بعد از گرفتاری درخواستِ ضمانت پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر موجود فلک جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن (سرکاری وکیل) نے مقدمے کا اصل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ فلک جاوید نے جیل سے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقدمے کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور وہ اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button