خلق خدا کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے،مولانازاہد الراشدی

وزیرآباد(نا مہ نگار)مولانا زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ خلق خدا کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے،وہ لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جو اپنا اوڑھنا بچھوڑنا اپنی زندگی کا نصب العین بناتے ہیں وہ سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،سابق آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ کے بھائی،بیرسٹر عثمان احمد چیمہ،رضوان احمد چیمہ کے والد سابق ایم این اے جسٹس(ر) افتخار احمد چیمہ مرحوم کی اجتماعی دعائیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

سابق آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ مرحوم نے اپنی سیاست کو خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار رکھا،ان کا اوڑھنا بچھوڑنا عوامی خدمت تھی،جس میں سرفہرست تعلیم اور صحت کے شعبے تھے،افتخار احمد چیمہ نے 15سالہ ایم این اے شپ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا،کالجز،سکولز،ہسپتال،کشادہ روڈ اور ذاتی فنڈبیٹیوں کے کالجز بنوانے صرف کیا،جس میں سٹی گرلز گالج،دلاور چیمہ،گرلز کالج،سوہدرہ گرلز کالج،ٹراما سنٹر،کارڈیالوجی، 50گاؤں میں سوئی گیس کی سہولتیں اہم کارنامے ہیں،جو ہمیشہ زندہ رہیں گے،جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ مرحوم اپنی اسلامی فلاحی خدمت خلق اپنے ماموں جان جسٹس محمد افضل چیمہ مرحوم سے لیا تھا اور نکی شخصیت پر انہی کے افکار غالب تھے،ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کو یہ اعزاز حاصل ہے یہاں کے عوامی نمائندے اسلام اور پاکستان کے ساتھ گہری محبت رکھتے ہیں اور یہ بات جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ مرحوم میں بردجہا اتم موجود تھی،افتخار احمد چیمہ مرحوم نے 15سال اپنے حلقے کی عوامی سیاست کی کیونکہ انکی سیاست کا محور اور مرکز تعلیم،صحت اور عوام الناس کی بلا تفریق خدمت کی۔

اس موقع پرحافظ محمد اعجاز غزنوی،ایم پی اے وقار احمد چیمہ،پروفیسر حافظ منیر احمد،محمد ادریس سپال ایڈووکیٹ،امتیاز اظہر باگڑی،سابق ایم پی اے عادل بخش چٹھہ،عثمان طالب چٹھہ،سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ،عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ ہم اپنے رول ماڈل بھائی کے مشن کو جاری رکھیں گے اور انکی دی ہوئی گائید لائن ہی ہماری سیاست کا مرکز ہوگی،انشاء اللہ العزیز عوامی سیاست کرتے رہیں گے۔تقریب میں سیاسی شخصیات،منتخب نمائندوں،سرکاری افسران،معززین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button