گھر کے کام اور یوگا، 75 سالہ خاتون کی فٹنس نے سب کو حیران کردیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت سے تعلق رکھنے والی 75 سالہ بزرگ خاتون نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر 75 سالہ بزرگ خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں  صارفین ان کی صحت، چستی اور فٹنس کو دیکھ کر حیران ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ خاتون آسانی سے یوگا پوز کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔

یوگا کے پوز میں خاتون نے مختلف پوز دے کر اپنی فٹنس کا منہ بولتا ثبوت دیا۔

اس حوالے سے خاتون  کا کہنا ہےکہ میری عمر 75 سال ہے، میں اکیلی رہتی ہوں، گھر کے تمام کام خود کرتی ہوں اور میرا وزن برسوں سے 50 کلوگرام پر برقرار ہے، لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں یہ سب کیسے کر لیتی ہوں، شادی کے بعد میری صبح کا آغاز 5 بجے عبادت سے ہوتا تھا اور جس کے بعد دن بھر کام میں وقت گزرجاتا تھا۔

75 سالہ خاتون نے مزید بتایا کہ کھانا پکانا، ہاتھ سے کپڑے دھونا، بچوں کی پرورش کرنا، دوسروں کی دیکھ بھال کرنے کے دوران، میں کہیں نہ کہیں اپنی دیکھ بھال کرنا بھول گئی تھی۔

انہوں نے اپنی زندگی کے ایک مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 10 سال قبل جب میرے شوہر کا انتقال ہوا تو سب کچھ بدل گیا، میں چاہتی تو تنہائی کو خود پر حاوی ہونے دیتی لیکن میں نے ورزش کرنا شروع کر دی اورٹی وی  پر یوگا دیکھتی تو گھر میں خود اس کی کوشش کرتی اور یوں  یوگا میری زندگی کا حصہ بن گیا۔

مزید خبریں

Back to top button