ایران کا دعویٰ: پابندیاں اور دباؤ ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، رحیم صفوی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ ایران کے دشمن سیاسی اور معاشی دباؤ کے ذریعے اب ایرانی قوم کے عزم اور مزاحمتی قوت کو کمزور نہیں کر سکتے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں میجر جنرل یحیٰ رحیم صفوی نے کہا کہ مشکل حالات، اقتصادی پابندیوں اور بیرونی دباؤ کے باوجود ایرانی قوم کی مزاحمت اور استقامت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود ایران نے سائنس، ٹیکنالوجی، طب اور دفاع سمیت کئی اہم شعبوں میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے، جو ملک کی خود انحصاری اور قومی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ بیرونی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود ایران نے اپنی ترقی کا سفر جاری رکھا ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کو مغربی پابندیوں، علاقائی کشیدگی اور سفارتی دباؤ سمیت مختلف بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button