ایبولا وائرس نے پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی،پاکستان میں ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک)افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد عالمی ادارہ صحت (WHO) نے اسے عالمی سطح پر عوامی صحت کیلئے تشویشناک قرار دے دیا ہے، جس کے بعد متعدد ممالک میں احتیاطی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان کی وزارتِ قومی صحت نے بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کو ضروری لیبارٹری کٹس دستیاب رکھنے اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

بارڈر ہیلتھ سروسز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایئرپورٹس پر یوگنڈا اور کانگو سے آنے والے مسافروں کی خصوصی اسکریننگ کی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق ایبولا کی علامات بعض دیگر بخاروں، خصوصاً ڈینگی سے مشابہت رکھتی ہیں، اس لیے طبی عملے کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔

عالمی سطح پر اب تک افریقی خطے میں 300 سے زائد مشتبہ کیسز اور 80 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جبکہ امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی ٹیم بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button