ایرانی تجویز میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کی گئی ہے: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں جس میں ایران کی جانب سے بھیجی گئی ایک نئی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایرانی تجویز میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی ریڈ لائنز بالکل واضح ہیں، امریکا کوئی ایسی ڈیل قبول نہیں کرے گا جس میں ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت ہو۔

مزید خبریں

Back to top button