سندھ میں گندم کی ریکارڈ پیداوار،آٹاپھر بھی مہنگا،عوام سٹپٹاگئے

کراچی(جانوڈاٹ)سندھ میں گندم کی ریکارڈپیداوار کے باوجود گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی بوری میں3ماہ کے دوران4ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آٹا چکی مالکان کے مطابق مارچ اور اپریل میں 100 کلو گندم کی بوری کی قیمت 7 ہزار 800 روپے تھی جبکہ جولائی میں قیمت11ہزار800روپے تک ہوگئی ہے۔چکی مالکان کے مطابق اضافے کے بعد 135 روپے کلو میں فروخت آٹا 145 روپے ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button