وزیر آباد:نالہ پلکھو کی تعمیر تاخیر کا شکار، علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن

وزیر آباد (نامہ نگار) شہر کے اندرون حاجی پورہ چوک سے نالہ پلکھو تک زیر تعمیر نکاسی آب کا نالہ علاقہ کے مکینوں کے لئے وبال جان بن گیا ہے تین ماہ سے زائد عرصہ میں بیس فیصد تعمیراتی کام بھی مکمل نہیں ہو سکا اندرون آبادی کی وجہ سے علاقے کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اکثر بچے اور خواتین پھسل کر زیر تعمیر نالے میں گر کر زخمی ہو چکے ہیں اور کسی وقت جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کو نالے کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ شہریوں کو مسلسل اذیت سے نجات مل سکے۔

مزید خبریں

Back to top button