وزیرآباد کی خدمت کو اعزاز سمجھوں گا،اسسٹنٹ کمشنر

وزیرآباد(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ وزیرآباد کی خدمت کو اعزاز سمجھوں گا،خواہش ہے کہ کچھ ایسا کر جاؤں کہ اہل وزیرآباد مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے اراکین سے تعارفی نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت کو نصب العین سمجھتا ہوں غریب پروری کو عبادت،دوران سروس میری کوشش ہو گی کہ متوسط طبقہ کے افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں اور مظلومین کا دادرس بن جاؤں۔ مجھے میرے بڑوں نے یہ سبق دیا کہ عفو و درگزر کو اپناؤں اور میری کوشش ہو گی کہ وزیرآباد کو مثالی شہروں میں لاکھڑا کروں۔
اس موقع پر سابق صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،نائب امیر جماعت اسلامی صابر حسین بٹ بھی موجود تھے صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ نےاسسٹنٹ کمشنر کو وزیرآباد کے جغرافیہ و ثقافت بارے بریفنگ دی۔جنرل سیکرٹری پریس کلب سید ضمیر کاظمی نے وزیرآباد سے مشاہیر اور علمی و ادبی شخصیات بارے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا۔
صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ ،جنرل سیکرٹری سید ضمیر کاظمی،سرپرست اعلی صابر حسین بٹ ،سرپرست میاں شہباز احمد ،بابو حامد منظور ،وقاص خالد ہاشمی ،سیف اللہ بٹ،منظور حسین پھول ،فاروق سومرو،نعیم میو نے اسسٹنٹ کمشنر کو گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



