بدین میں پانی کا سنگین بحران، انسانوں اور جانوروں دونوں کو شدید مشکلات کا سامنا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)بدین شہر سمیت ساحلی علاقوں میں پانی کی قلت نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے، جس کے باعث انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور اور پرندے بھی پینے کے پانی کے لیے پریشان ہیں تفصیلات کے مطابق، بدین کو پانی فراہم کرنے والے کوٹری بیراج کے دو اہم کینال، اکرم واہ کینال اور پھلیلی واہ کینال، جن سے سینکڑوں شاخیں نکلتی ہیں اور ضلع بدین کو پانی فراہم کرتی ہیں، مسلسل شدید پانی کی قلت کا شکار ہیں دوسری جانب زیرِ زمین پانی کھارا ہونے کے باعث ضلع بدین کی تقریباً 25 لاکھ آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔ بدین شہر کے مرکزی میر واہ میں اس وقت ریت اڑ رہی ہے جبکہ ساحلی علاقوں کے لوگ کھارے جوہڑوں اور ڈبوں کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں دیہی علاقوں کے رہائشی، شہری، مویشی اور پرندے پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ دیہات اور شہروں کے رہائشیوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے بدین میں پانی نہیں آیا، پینے کے لیے پانی دستیاب نہیں، مویشی مرنے لگے ہیں اور چھوٹے بڑے نہروں کے ساتھ ساتھ واٹر سپلائی کے تالاب بھی خشک ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں لوگ زیرِ زمین کھارا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ رہائشیوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ، کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر بدین سے مطالبہ کیا کہ اکرم واہ کینال اور پھلیلی واہ کینال میں فوری طور پر پانی چھوڑا جائے تاکہ لوگوں کو پینے کا پانی فراہم ہو سکے اور تباہ ہوتی ہوئی زرعی معیشت کو بچایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button