حج مشکل نہیں تھا،حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا،وسیم اکرم

مکہ مکرمہ(جانوڈاٹ پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وسیم اکرم نے حج کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر لب کشائی کی ہے۔وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں فخر عالم کی جانب سے حج اور عید کی مبارکباد دی گئی اور سوئنگ کے سلطان سے ذیابیطس کے مریض ہونے کی حیثیت سے مشکلات پیش آنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔جس کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں اپنی جمی(freez) ہوئی انسولین ساتھ لے کر آیاتھاجو24گھنٹے تک چل جاتی ہے، میرے خیال میں حج مشکل نہیں تھا،کیو نکہ آپ عبادت کیلئے آتے ہیں،کسی بھی مسلمان کیلئے زندگی میں ایک بار حج کرنا ضروری ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے تصویروں نے زیادہ تھکا دیا تھا،میں معافی چاہتا ہوں،مجھے محبت ہے،منیٰ میں نماز سے فارغ ہوا تھا تو7لوگ تصاویر لینے کیلئے کھڑے تھے،حج کا ایک بہترین تجربہ رہااور میں نے سب کیلئے دعا کی۔

مزید خبریں

Back to top button