کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر قیادت عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر آگاہی واک

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر قیادت عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر آگاہی واک، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر چوہدری مشتاق چغتائی، چیف آفیسر ضلع کونسل فدا افتخار میر، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر محمد بن علی سمیت دیگر محکموں کے افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے واک میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ شجرکاری کی اہمیت اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے سے صحتمند معاشرہ کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اس وقت پوری دنیا سمیت پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ اور بے وقت بارشیں سنگین مسئلہ ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بے پناہ شجرکاری سے ہمیں گلوبل وارمنگ پر قابو پانا ہوگا۔ کلین اینڈ گرین ہماری اولین ترجیح ہے۔ آئندہ نسلوں کے لیے ہمیں ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی مہمات کے تحت ضلع بھر میں لاکھوں پودے لگائے جا رہے ہیں۔ عوامی تعاون کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہو سکتی۔ پلاسٹک کا بڑھتا استعمال ماحول کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام پلاسٹک کے تھیلوں کا استعمال ترک کریں۔ معاشرے کے تمام سٹیک ہولڈرز شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے



