شاہی قلعہ سمیت دیگر تاریخی عمارتوں کا تنظیمی کنٹرول والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کو منتقل

تاریخی عمارتوں کے انتظام، سیاحت اور تزئین و آرائش کی ذمہ داری اب والڈ سٹی کے سپرد

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)حکومتِ پنجاب نے تاریخی عمارتوں کے انتظامی امور میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے شاہی قلعہ، اقبال پارک اور شالامار باغ کا تنظیمی کنٹرول محکمہ آثارِ قدیمہ سے واپس لے کر والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے سپرد کر دیا ہے۔لاءاینڈ پارلیمنٹری افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تاریخی عمارتوں کے استعمال کے قواعد و ضوابط،سیاحوں کے داخلے، تزئین و آرائش، اور تجاوزات کے خاتمے سے متعلق تمام فیصلے اب والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کرے گی۔طلبہ اور مطالعاتی دوروں کیلئے رعایتی ٹکٹ دینے کی ذمہ داری بھی والڈ سٹی اتھارٹی کو سونپ دی گئی ہے۔ تاریخی مقامات پر ثقافتی اور عوامی پروگراموں کے انعقاد کی منظوری بھی اب اسی ادارے سے لی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد تاریخی ورثے کی بہتر دیکھ بھال،سیاحت کے فروغ اور لاہور کے ثقافتی حسن کو اجاگر کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button