سندھ میں سکینڈلز ہوتے ہیں، پنجاب میں نہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کو سندھ سے کوئی مخالفت نہیں، تاہم اگر کسی کو پنجاب کی کارکردگی طعنے کی طرح محسوس ہوتی ہے تو کارکردگی پر بات ضرور ہوگی۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے کرپشن کے الزامات عائد کرنے والوں کو عدالتوں میں بھی لے جایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بغیر ثبوت پریس کانفرنسز کرنے پر سوال کیا جائے تو اسے سیاسی انتقام قرار دینا درست نہیں۔ سیاست میں الزامات کے بجائے ثبوت کے ساتھ بات ہونی چاہیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کے صوبے میں ایک سڑک پر 8 ارب روپے کی کرپشن ہوجاتی ہے، وہ پنجاب سے سوال کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں الیکٹرک پنکھوں سے لے کر پورے پورے امتحانی مراکز تک فروخت ہونے کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ہونے والے معاملات اور مختلف سکینڈلز پر بھی سوالات اٹھنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکینڈلز سندھ میں ہوتے ہیں، پنجاب میں نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button