امریکی بحریہ نے پابندیوں کا شکار ایرانی بحری جہاز کو واپس ایران بھیج دیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی  افواج نے ہفتے کے روز بحیرہ عرب میں ایران سے آنے والے ایک پابندیوں کے شکار تجارتی جہاز کو روک لیا۔

بیان کے مطابق ایم وی سیون ان 19 جہازوں میں شامل تھا جنہیں امریکی محکمہ خزانہ نے ایک روز قبل پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ان جہازوں پر الزام ہے کہ وہ ایران کی توانائی، تیل اور گیس کی مصنوعات بیرونِ ملک منتقل کر رہے تھے۔

امریکی حکام کے مطابق ہفتے کے روز ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس جہاز کو روکا گیا جس کے بعد جہاز نے امریکی فوج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایران کی جانب واپسی اختیار کی۔

مزید خبریں

Back to top button