امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کی ایران کے قریب ایک بحری جہاز پر فائرنگ

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہےکہ امریکی فورسز نے ایرانی ساحل کے قریب امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے جہاز پر فائرنگ کردی، امریکی فورسز نے منگل کے روز پاناما کے پرچم والے کنٹینر جہاز ویلا نووا کو نشانہ بنایا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کارروائی امریکی اہلکاروں کی جانب سے دی گئی وارننگز نظر انداز کرنے پر کی گئی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا کہ ابتدائی طور پر جہاز پر امریکی حملے میں کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔



