اسرائیل کو امریکی فوجی ٹیکنالوجی تک غیر معمولی رسائی!کانگریس میں نیابل پیش

 واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی کانگریس میں پیش کیے گئے ایک نئے دفاعی بل نے امریکا اور اسرائیل کے فوجی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔مجوزہ قانون کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تحقیق، ہتھیاروں کی تیاری اور جدید فوجی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو غیر معمولی سطح تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

یہ تجویز امریکی مالی سال 2027 کے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کے مسودے میں شامل کی گئی ہے، جسے ’امریکا-اسرائیل دفاعی ٹیکنالوجی تعاون اقدام‘ کا نام دیا گیا ہے۔مجوزہ شق کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایک خصوصی عہدیدار مقرر کریں گے جو امریکا اور اسرائیل کے درمیان فوجی تعاون کے تمام منصوبوں کی نگرانی اور ہم آہنگی کا ذمہ دار ہوگا۔اس منصوبے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ دفاعی تحقیق، جدید ہتھیاروں کی تیاری، فوجی نظاموں کے انضمام، ڈیٹا شیئرنگ، مصنوعی ذہانت، ڈرون ٹیکنالوجی اور سائبر آپریشنز جیسے شعبوں میں قریبی تعاون کر سکیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button