ایران کا آبنائے ہرمز کے مغرب میں امریکی جاسوس ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مغرب میں امریکی جاسوس ڈرون ایم کیو ایم 170 کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے کہا کہ اس کے الیکٹرانک جنگی یونٹ کے اہلکاروں نے امریکی فوج کا ایک جاسوس ڈرون کو پکڑ کر تحویل میں لے لیا۔

پاسدارانِ انقلاب نیوی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس جاسوس ڈرون کا مقصد خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے ساحلی علاقوں میں ایران کے فضائی دفاعی نظام کی نشاندہی کرنا تھا۔

ایرانی بحریہ نے مزید دعویٰ کیا کہ ڈرون سے حاصل ہونے والی معلومات کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ اس نے خلیج فارس کے جنوبی ساحل پر واقع کسی ملک سے پرواز شروع کی تھی۔

تاہم بیان نے اُس ملک کا نام ظاہر نہیں کیا۔ اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

امریکی حکام کی جانب سے ایران کی جانب سے کیے گئے اس  تازہ دعوے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ جنگ کے آغاز سے ہی آبنائے ہرمز ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کا اہم مرکز بن گیا ہے۔ اس گزرگاہ میں فوجی سرگرمیوں اور جاسوسی کے الزامات سے علاقائی سلامتی اور عالمی بحری تجارت کو لاحق خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button