مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال تشویشناک، سلامتی کونسل فوری اقدام کرے،فلسطینیوں کو تحفظ دیا جائے، پاکستان


نیویارک(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فوری اور مؤثر اقدام کرنا ہوگا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد قبضے کو مزید مستحکم کرنا ہے، جبکہ اسرائیلی آبادکاری میں توسیع تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ دیگر علاقوں میں آبادکاری فلسطینی سرزمین کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔
پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ آبادکاروں کا تشدد فوری طور پر بند کیا جائے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر بھی پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ فلسطینیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ سلامتی کونسل یونیسیف کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائے۔