ہر روسی فوجی کو مارنے پر پوائنٹس ملیں گے، یوکرین نے جنگ کو ’ویڈیو گیم‘ بنا دیا

کیف(جانوڈاٹ پی کے)یوکرین نے روس کیخلاف جاری جنگ میں ایک منفرد ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا ہے جس میں فوجی یونٹوں کو روسی اہداف کو نشانہ بنانے پر پوائنٹس دیے جاتے ہیں جسے بعض مبصرین نے“ویڈیو گیم طرز کی جنگ”قرار دیا ہے۔

یوکرینی ڈرون آپریٹرز اور فوجی یونٹس روسی فوجیوں یا فوجی سازوسامان کو نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو بطورثبوت اپ لوڈ کرتے ہیں جس کی تصدیق کے بعد انہیں پوائنٹس ملتے ہیں۔ بعد ازاں یہ پوائنٹس ڈرونز،الیکٹرانک وارفیئرسسٹمزاوردیگر فوجی آلات حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔اس نظام کو آرمی آف ڈرونز بونس اور ای-پوائنٹس پروگرام کا حصہ بتایا جاتا ہے۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد محاذ پر موجود یونٹس کی کارکردگی، وسائل کی تقسیم اور جنگی مؤثریت کو بہتر بنانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button