برطانیہ کا مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے مددگار نیٹ ورکس پر پابندی کا اعلان

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے مددگار نیٹ ورکس پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

برطانوی حکومت کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں کی مالی معاونت کرنے والے نیٹ ورکس پر پابندیاں لگا دی ہیں، یہ پابندیاں کینیڈا، فرانس اور ناروے کے ساتھ مل کر لگائیں، جن کا مقصد پُرتشدد آبادکار گروپوں کو مالی معاونت روکنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ آبادکاروں کی توسیع اور ان کا پُرتشدد رویہ غیر قانونی ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کی غیرقانونی توسیع دو ریاستی حل کو نقصان پہنچانا ہے۔

برطانوی حکومت نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کی غیرقانونی توسیع ختم، فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث آبادکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور فلسطین کی معاشی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ہٹائے۔

مزید خبریں

Back to top button