متحدہ عرب امارات نےصنعتی شعبے کیلئے ایک ارب درہم کا اعلان کردیا

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں صنعتی شعبے کیلئے ایک ارب درہم کا پیکیج منظور کیا گیا ہے۔دبئی میں اماراتی نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس کا اعلان کیا جبکہ عرب امارات میں اہم صنعتوں کے مقامی فروغ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔’میڈ ان امارات‘ کو بھرپور طور پر فروغ دینے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ صنعت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کو تیز کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔عرب امارات میں نیشنل کنٹینٹ پروگرام لازمی قرار دے دیا گیا۔



