اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پورے خطے اور تمام انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے،ترک صدر

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترک پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے، شام اور لبنان پر اسرائیلی حملے ترکیے کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پورے خطے اور تمام انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے، اسرائیلی جارحیت روکنی چاہیے، یہ ذمہ داری انسانیت اور انسانی ہمدردی کے محاذ کی ہے۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ تاریخ دوبارہ دُہرانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔



