مراکش نے650میل طویل شاہراہ ٹرمپ کے نام سے منسوب کردی

رباط(جانوڈاٹ پی کے)مراکش نے اپنی 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی جانب سے جاری شاہی فرمان میں کہا گیا کہ تزنیت سے جنوبی شہر داخلہ تک قائم شاہراہ کا نام ڈونلڈ جے ٹرمپ رکھ دیا گیا ہے۔یہ شاہراہ عامطور پر تزنیت، داخلہ ایکسپریس وے کہلاتی ہے اور اس کی لمبائی 655 میل (1055 کلومیٹر) ہے جبکہ اس کی کل لاگت ایک ارب امریکی ڈالر کہ لگ بھگ ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں شاہ مراکش محمد ششم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ مراکش کو اس عظیم اعزاز پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔امریکی صدر ٹرمپ نےکہا کہ امید ہے کہ جلد ہی مجھے اس شاندار شاہراہ پر سفر کرنے کا موقع ملے گا۔



