ایران سے مذاکرات جاری ہیں، بہت امکان ہےکہ کچھ نہ کچھ ہوجائےگا،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)مشی گن روانہ ہونےکے بعد دوران سفر طیارے میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  ہمارے پاس کافی وقت ہے، ابھی ہم ایران سے بات چیت کر رہے ہیں، ہماری ایران سے اچھی بات چیت ہو رہی ہے، بہت امکان ہےکہ کچھ نہ کچھ ہوجائے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت زیادہ ہتھیار موجود ہیں، میں مزید ہتھیار بھی چاہتا ہوں، ایران کے معاملے میں ہم اسرائیل کے زیادہ نزدیک ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے پوچھیں گے کہ آیا روسی سیٹلائٹ مشرق وسطیٰ میں حملوں کی رہنمائی کے لیے ایران کی مدد کر رہے ہیں۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکا اس وقت سعودی عرب اور حوثیوں کے تنازع میں شامل نہیں، مگر ضرورت پڑی تو مداخلت کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button